بونیر کے علاقے ڈگر میں ایک گھر کی تہہ خانے سے 25 دن سے لاپتہ ماں بیٹی کی لاشیں ملیں ہیں۔ ریسکیو حکام نے لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال ڈگر منتقل کردیں۔ گھر کی تلاشی کے دوران پولیس حکام بھی موجود تھے۔ پولیس کے مطابق لاشوں کو پکے فرش کو کھود کر برآمد کرلی گئی ہے جبکہ گھر کا مالک بیرون ملک فرار ہوگیا ہے۔ حکام نے مالک مکان کے والد کی موجودگی میں سرچ آپریشن کیا۔ مقتولیں ماں بیٹی کا تعلق تورورسک سے بتایا جاتا ہے۔