کھیل

بورڈ چاہتا ہے پہلے معافی مانگوں پھرکمنٹری کیلیے درخواست دوں رمیز کا دعویٰ

بورڈ چاہتا ہے پہلے معافی مانگوں پھرکمنٹری کیلیے درخواست دوں، رمیز کا دعویٰ

لاہور: سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کی پی ایس ایل 8 میں کمنٹری کا راستہ بھی بند نظر آنے لگا۔ سابق چیئرمین پی سی بی نے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے ایک سوال پر کہا کہ نئی منجمنٹ کمیٹی چاہتی ہے کہ میں پہلے ان سے معافی مانگوں اور کمنٹری کیلیے درخواست دوں، پھر وہ اس کا جائزہ لیں گے، کیا آپ کو لگتا ہے کہ میں ایسا کروں گا؟۔ قبل ازیں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے گزشتہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں رمیز راجا پر کمنٹری کرنے کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں، البتہ سابق چیئرمین کا دعوی مختلف صورتحال کی عکاسی کررہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے