لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے مکالمے میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بتائے، انتخابات کب کرائے گا؟ گورنر کو چھوڑیں آپ الیکشن کی تاریخ دے دیں۔ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کے دوران یہ گفتگو ہوئی ہے۔ جسٹس جواد حسن نے کہا کہ آئین میں درج ہے کہ الیکشن 90 روز میں ہونے ہیں، اس سے پہلے بھی معاشی صورتِ حال خراب تھی مگر الیکشن تو ہوئے تھے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے جواب دیا کہ ہم الیکشن کرانے کے لیے تیار ہیں، کل اس حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے، گورنر نے خط میں لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے۔