تازہ ترین

قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی 31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا، جس کے بعد مذکورہ حلقوں میں پولنگ 19 مارچ 2023 کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق امیدوار 10 سے 14 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے جس کے بعد 15 فروری کو امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائیں گی۔ بعد ازاں 18 فروری کو امیدواروں کی اسکروٹنی کی جائے گی اور پھر امیدوار یکم مارچ تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ پھر امیدواروں کو 2 مارچ کو نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے