پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کی طرف سے منشیات اوراسلحہ اسمگل کرکے الزام پاکستان اورآزاد کشمیر کے شہریوں پرلگانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ رپورٹس کے مطابق اپنے ہی عوام کو چونا لگانے میں پیش پیش بھارتی فوج سینئر افسران کو دھوکہ دینے لگی۔ جھوٹ، جعلی مقابلے اور ماورائے عدالت قتل ہندوستانی فوج کی پہچان بن چکے ہیں۔ عصمت دری، بے گناہ شہریوں کو قتل، خودکشیوں اور گلوان سے پسپائی نے ہندوستانی فوج کو اوچھے ہتھکنڈوں کے استعمال پر مجبور کر دیا۔ بھارتی فوج، را اور جموں کشمیر پولیس کے درمیان مودی سرکار کے سامنے نمبر بنانے کا سخت مقابلہ جاری ہے۔ انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج مودی سرکار کی خوشامد کے چکر میں اپنے ہی ہتھیار اسمگل کر کے آزادی پسندوں کے سر منڈھنے لگی۔