دنیا

پاکستان کو طالبان کے خطرے کیخلاف دفاع کا حق حاصل ہے امریکا

پاکستان کو طالبان کے خطرے کیخلاف دفاع کا حق حاصل ہے امریکا

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کو طالبان کے خطرے کیخلاف دفاع کا حق حاصل ہے۔ وائٹ ہاس میں امریکی قومی سلامتی کے امور کے رابطہ کار جان کربی نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو ٹی ٹی پی سے خطرات لاحق ہیں۔ حالیہ دنوں میں ٹی ٹی پی کی جانب سے پاکستان میں تشددد کے واقعات دیکھے گئے۔ جان کربی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے۔ پاکستان کے دہشتگردوں کے پیچھے جانے کے فیصلے کا بھی احترام کرے گا۔پاکستان کی جانب سے افغانستان میں ممکنہ کارروائی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ٹی ٹی پی سے خطرہ ہے اور پاکستانی عوام اور حکومت کو اس خطرے کیخلاف دفاع کا حق حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے