تازہ ترین

پی ڈی ایم کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہیے فضل الرحمان کا وزیراعظم کو مشورہ

پی ڈی ایم کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہیے فضل الرحمان کا وزیراعظم کو مشورہ

لاہور: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو قومی اسمبلی کے آئندہ ماہ ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماں نے عمران خان کے مختلف کیسوں کے بارے میں گفتگو کی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امید واثق ہے کہ عمران خان جلد نااہل ہو جائیں گے، پی ڈی ایم کو قومی اسمبلی کے آئندہ ماہ ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پنجاب و خیبر پختونخوا میں امن و امان اور اقتصادی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہی الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے