صحت

چیونٹیاں کینسر کی شناخت کر سکتی ہیں

چیونٹیاں کینسر کی شناخت کر سکتی ہیں

برلن: کینسر کے عفریت کو اب تک ہم لگام نہیں ڈال سکے لیکن اس کی بروقت شناخت سے مرض کی رفتار سست ضرور کی جا سکتی ہے۔ اب معلوم ہوا ہے کہ چیونٹیاں سونگھنے کی غیرمعمولی صلاحیت کے تحت انسانی پیشاب سونگھ کر سرطان کی سن گن لے سکتی ہیں۔ پروسیڈنگز آف دی رائل سوسائٹی بیالوجیکل سائنسس میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرطان کا مرض پیشاب میں کئی طرح کی بو کا اضافہ کرتا ہے جنہیں چیونٹیاں سونگھ سکتی ہیں۔ یہ تحقیق جرمنی کے مشہور ادارے، میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ آف ایکولوجی کے ماہرین نے کی ہے۔ حشرات ہو یا ممالیے جیسے بڑے جاندار، وہ سونگھنے کی حس سے غذا تلاش کرتے ہیں، شکاریوں سے خبردار ہوتے ہیں یا اپنی مادہ کو تلاش کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے