کھیل

کوئٹہ میں نمائشی کرکٹ میچ کیلیے میدان سج گیا

کوئٹہ میں نمائشی کرکٹ میچ کیلیے میدان سج گیا

لاہور: کوئٹہ میں نمائشی کرکٹ میچ کے لیے میدان سج گیا تاہم بگٹی اسٹیڈیم میں آج گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد، پشاور زلمی بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اتریں گے۔ پی ایس ایل 8 کے چند میچز کوئٹہ میں کرانے پر غور کیا جارہا تھا مگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے رواں سال ایک نمائشی میچ پر ہی اکتفا کیا گیا، بگٹی اسٹیڈیم میں اتوار کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد اور پشاور زلمی بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اتریں گے۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شریک کرکٹرز کی میچ کیلیے واپسی ہوچکی، ملک میں موجود کھلاڑی بھی پہنچ گئے، بابر اعظم سمیت چند نے جمعہ کی شب شاہین شاہ آفریدی کے نکاح کی تقریب میں شرکت کے بعد اڑان بھری، چیف سلیکٹر ہارون رشید، امپائرز علیم ڈار اور آصف یعقوب بھی پہنچ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے