پاکستان

پرویز مشرف کی تدفین پاکستان میں کرنے کا فیصلہ

پرویز مشرف کی تدفین پاکستان میں کرنے کا فیصلہ

کراچی: سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے اہل خانہ نے ان کی تدفین پاکستان میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی نماز جنازہ پیر یا منگل کو ادا کیے جانے کا امکان ہے۔ ان کے خاندان سے رابطے میں موجود ایک اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو ان کی میت پاکستان لانے کے لیے خصوصی طیارہ اسلام آباد سے دبئی پہنچے گا جہاں سے سابق صدر کی میت پاکستان لائی جائے گی۔ ان کی میت کے ہمراہ اہل خانہ بھی پاکستان پہنچیں گے۔ سابق صدر کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کیے جانے کا امکان ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کی تدفین کراچی یا اسلام آباد میں کرنے پر مشاورت جاری ہے۔ امکان ہے کہ مرحوم پرویز مشرف کو ان کے والد کے پہلو میں سپردخاک کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے