کنیکٹکٹ: گرمیوں میں ساحل پر وقت گزارنے یا ٹریکنگ کے دوران خیمے استعمال کئے جاتے ہیں تاہم اندرونی تپش ان میں ایک اہم مسئلہ بنی ہوتی ہے۔ اب جامعہ کنیکٹکٹ کے ماہرین نے ایک خیمہ بنایا ہے جو صرف ایک گیلن پانی سے ایئرکنڈینشر خیمہ بن جاتا ہے۔ اس میں ایک جانب تو خاص کپڑا استعمال کیا گیا ہے جو باہر کی حرارت خیمیکے اندر نہیں آنے دیتا اور دوسری جانب پانی کے بخارات سے سے اندرونی ماحول کو سرد رکھتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے لیے بجلی کی کوئی ضرورت نہیں رہتی۔ اسے بنانے کے لیے فطرت سے رہنمائی لی گئی ہے اور پودوں میں پانی جذب کرکے خود کو ٹھنڈا رکھنے کے عمل کا بغور مطالعہ کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی میں اف توانائی کے شعبے کے انجینیئر ال کسانی نے اس کے لیے بطورِ خاص کپڑا ڈیزائن کیا ہے۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- by web desk
- فروری 5, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1335 Views
- 2 سال ago