تجارت

ڈالر آج مہنگا ہونے کے بعد اچانک سستا ہو گیا

ڈالر آج مہنگا ہونے کے بعد اچانک سستا ہو گیا

امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے نے پاکستانی روپے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، تاہم اب ڈالر نیچے آنے لگا ہے۔ آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا تاہم ٹریڈنگ کے دوران سستا ہونے لگا۔ انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 58 پیسے سستا ہونے کے بعد 274 روپے کا ہو گیا ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 276 روپے 58 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 222 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 693 ہو گیاہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 40 ہزار 471 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے