انٹرٹینمنٹ

بولڈ لباس پہننے سے انکار پر بالی ووڈ میں مجھے مغرور کہا گیا روینہ ٹنڈن

بولڈ لباس پہننے سے انکار پر بالی ووڈ میں مجھے مغرور کہا گیا روینہ ٹنڈن

ممبئی: بالی وو ڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا ہے کہ انہیں فلموں میں بولڈ لباس نہ پہننے پر مغرور سمجھا جاتا ہے۔ بالی ووڈ کی ماضی کی مقبول اداکارہ روینہ ٹنڈن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلموں میں سوئمنگ سوٹ اور دیگر بولڈ لباس پہننے سے انکار پر مشکلات کا سا منا کرنا پڑتا تھا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے فلموں میں ریپ کے مناظر ریکاڑد کرنے کے لیے فلمسازوں کے سامنے شرط رکھی تھی کہ ان کا لباس پھٹا ہوا نہیں ہوگا پھر ہی وہ ایسا سین ریکارڈ کروائیں گی جس پر انہیں مغرور کہا گیا۔ روینہ ٹنڈن کا کہنا تھا کہ ان کی مشہور فلم ڈر میں ایسے مناظر تھے جنہیں فلمانے میں وہ ہچکچاہٹ کا شکار تھیں کیونکہ انہوں نے اس سے قبل کبھی آن کیمرہ سوئمنگ سوٹ نہیں پہنا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے