پاکستان

ترکیہ زلزلہ متاثرین کیلیے وزیر اعظم ریلیف فنڈ اکاؤنٹ قائم کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان

ترکیہ زلزلہ متاثرین کیلیے وزیر اعظم ریلیف فنڈ اکاؤنٹ قائم کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلیے وزیراعظم ریلیف فنڈ اکانٹ قائم کر دیاگیا، کابینہ اراکین نے ایک ماہ جبکہ گریڈ 18 سے گریڈ 22 کے سرکاری افسران نے ایک دن کی تنخواہ ترکیہ زلزلہ متاثرین کیلیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم ریلیف فنڈ جی 12166 کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیاگیا، جو آفس آف دی کنٹرولر جنرل آف اکانٹس نے نوٹیفیکیشن جاری کیا،وزیراعظم نے برادر ملک ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئیفنڈ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ترکیہ اور شام میں زلزلے سے سیکڑوں افراد کی اموات اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان پر گیرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے