صحت

50 منٹ کچن کی صفائی سائیکل چلانے سے زیادہ کیلوریز جلاتی ہے

50 منٹ کچن کی صفائی سائیکل چلانے سے زیادہ کیلوریز جلاتی ہے

کیمبرج شائر: عموما لوگوں کو گھر کی صاف صفائی کرنے میں انتہائی اکتاہٹ ہوتی ہے لیکن ایک تحقیق میں معلو ہوا کہ 50 منٹ کچن کی صفائی کرنے سے سائیکل چلانے سے زیادہ کیلوریز (حرارے) جلائی جا سکتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق کچن کی صفائی اوسطا 276 کیلوریز جبکہ باتھ روم کی صفائی 173 اور بیڈروم کی صفائی 154 کیلوریز جلاتی ہے۔ تحقیق میں 10 پیشہ ور صفائی کرنے والوں کو فِٹ بِٹس (ایک برقی آلہ جس کو قدم گننے اور دل کی دھڑکن کی پیمائش کے لیے کلائی پر پہنایا جاتا ہے) پہنا کر پانچ، پانچ گھروں کی صفائی کا کام دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے