کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 8میں سابقہ ناکامیوں کے ازالے کی ٹھان لی۔ کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ماضی میں کورونا کی وجہ سے کمبی نیشن متاثر ہوتا رہا،اس بار متوازن اسکواڈ منتخب ہوا، مقامی کرکٹرز محمد نواز، افتخار احمد، نسیم شاہ اور محمد حسنین کی اچھی فارم کا فائدہ اٹھائیں گے۔ ہمیں غیرملکی اسٹارز وانندو ہسارنگا،جیسن روئے، ول اسمیڈ اور اوڈین اسمتھ کا ساتھ بھی میسر ہوگا،ایونٹ کیلیے کسی ٹیم کو فیورٹ نہیں قرار دیا جا سکتا،میں نمبر 3یا 4پر بیٹنگ کروں گا،افتخار، محمد نواز اور عمر اکمل کو بھی ٹاپ آرڈر میں آزمایا جا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہاکہ ہم گذشتہ سیزنز کی غلطیاں نہ دہراتے ہوئے۔