تجارت

گیس کی قیمت میں 113 فیصد تک اضافے کا نوٹی فکیشن جاری

گیس کی قیمت میں 113 فیصد تک اضافے کا نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمت میں 113 فیصد تک اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کا اطلاق صرف جنوری کے مہینے کیلیے ہوگا۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمت میں سولہ فیصد سے 113فیصد تک اضافہ کر دیا ہے جبہک 25 کیوبک میٹرماہانہ گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو اضافے سے مستثنی قرار دیاگیا ہے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کی دو کیٹیگریز کا گیس ٹیرف 16 اور 33 فیصد کم کردیا گیا ہے اوگرا کی نوٹیفائی کردہ گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے 30 جون 2023 تک نافذالعمل رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے