اسلام آباد: وزیر اعظم کی کفایت شعاری کی پالیسی کو نظر انداز کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے غیر ملکی قرضے سے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے نام پر 1.6 بلین روپے سے زائد کی لاگت سے 155 لگژری گاڑیاں خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ ایف بی آر نے ڈبلیو بی کے 400 ملین ڈالر کے پاکستان ریونیو پراجیکٹ کے تحت 19.6 بلین روپے مالیت کے انویسٹمنٹ پروجیکٹ فنانسنگ (آئی پی ایف) جزو کے لیے وزارت منصوبہ بندی کو دستاویزات جمع کرائی ہیں۔ ان دستاویزات باریکی سے جانچ کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ایف بی آر 155 گاڑیاں 1,500 سی سی سے 3,000 سی سی تک خریدنے جا رہا ہے، انجن کی گنجائش جسے خود ایف بی آر نے لگژری قرار دیا ہے اور اس پر بھاری ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔