لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بدھ سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تحریک کا آغاز لاہور سے ہوگا۔ زمان پارک لاہور سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب میں عمران خان نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی اور معاشی عدم استحکام کی وجہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے سرمایہ نکالنا شروع کردیا ہے جو تشویشناک بات ہے۔ عمران خان نے کہا کہ یہ کچھ بھی کر لیں ہم انہیں الیکشن میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، خطرناک بات یہ ہے کہ چیف الیکشن کمیشن انتخابات سے معذری کا اظہار کر رہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 2 ایٹم بم حملوں کے بعد بھی ملک دوبارہ کھڑا ہو جاتا ہے، ہم بھی آئی ایم ایف کے پروگرام میں تھے اور مشکل فیصلے کیے مگر قیمتیں نہیں بڑھائیں۔