نیویارک: عمارت سازی کے لیے پائیداراورماحول دوست مٹیریئل پر برسوں سے تحقیق جاری ہے اور اب تعمیراتی لکڑی میں انجینیئرنگ سے تبدیلی کرکے اسے ماحول دوست بنایا ہے کیونکہ وہ کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرسکتی ہے۔ تعمیرات میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بڑی مقدار خارج ہوتی ہے پھرخود سیمنٹ سازی کا عمل بھی ماحولیات کے لیے بہت نقصاندہ ہے۔ اس طرح مضبوط لکڑی نہ صرف گھراور بلڈنگ کے لیے مفید ہوگی بلکہ اطراف سے کاربن ڈائی آکسائیڈ بھی جذب کرے گی۔ اب رائس یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے عمارتیں بنانے والی لکڑی میں انتہائی نفوذ پذیر ایسے ذرات ڈالے ہیں جو درحقیقت میٹل آرگینک فریم ورکس(ایم او ایف ایس) سے بنے ہیں۔ اس کے لیے لکڑی کے اندرپہلے سے موجود بنیادی ساخت کو نکال باہر کیا گیا ہے۔ لکڑی عموما تین اشیا سے بنتی ہے جن میں سیلیولیوز، ہیمی سیلیولوز اور لائگنِن ہوتا ہے۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے والی انجینیئرڈ لکڑی
- by web desk
- فروری 18, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1095 Views
- 2 سال ago