لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو کوئی ادارہ سپورٹ نہیں کررہا البتہ فیض کی باقیات اس کی معاونت کررہی ہیں، آڈیو لیک کے بعد عدلیہ کو دو چار کرداروں کا احتساب کرنا ہوگا اور نواز شریف کی سزا کا ازالہ بھی خود کرنا ہوگا۔ لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم کی پارٹی کے بیٹ رپورٹرز سے ملاقات میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارے میں موجود فیض کی باقیات موجود ہیں وہ اب بھی عمران خان کو سپورٹ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ سے مسلم لیگ ن تھی نوازشریف دور گئے تو پارٹی مشکلات کا شکار رہی، مسلم لیگ ن کو احساس ہوا کہ نوازشریف پارٹی کیلیے کتنے ضروری ہیں،