پاکستان

کراچی پولیس آفس پر حملے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس آج طلب

کراچی پولیس آفس پر حملے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس آج طلبکراچی پولیس آفس پر حملے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس آج طلب

کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی ممین نے کراچی پولیس آفس پر حملے کے حوالے سے آج (بروز اتوار) اعلی سطحی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں سندھ بھر میں سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لیا جائے گا، صوبے میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔ اجلاس میں سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ اور فارن سیکیورٹی سیل کے افسران شریک ہونگے۔ اس کے علاوہ ٹریننگ، فنانس، ایس ایس یو اور ریپڈ رسپانس فورس کے حکام بھی اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ اجلاس میں زونل ڈی آئی جیز، رینج ڈی آئی جیز اور سندھ بھر کے ایس ایس پیز بھی طلب کیے گئے ہیں۔ اہم ترین اجلاس میں صوبے میں سیکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع بتائے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے