کیف: امریکی صدر جوبائیڈن اچانک غیر اعلانیہ دورے پر یوکرین پہنچ گئے اور اپنے ہم منصب سے ملاقات میں روس کے خلاف جنگ میں ہتھیاروں کی فراہمی اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے دارالحکومت کیف ایسے موقع پر پہنچے ہیں جب یوکرین میں روس کے حملے کے ایک سال مکمل ہونے پر دفاعی دن منانے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ صدر جوبائیڈن کے متوقع دورہ یوکرین کے باعث روس نے میزائل حملوں کی دھمکیاں بھی دی تھیں لیکن اسے خاطر میں نہ لاتے ہوئے امریکی صدر یوکرین پہنچ گئے تاہم یہ دورہ پیشگی اطلاع دیے بغیر کیا گیا۔