پاکستان

المیہ یہ ہے کہ بڑے بڑے دو نمبر لوگ ایک نمبر عہدے پر براجمان رہے خواجہ آصف

المیہ یہ ہے کہ بڑے بڑے دو نمبر لوگ، ایک نمبر عہدے پر براجمان رہے خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہماری سیاسی زندگی کا المیہ یہ ہے کہ بڑے بڑے دو نمبر لوگ، ایک نمبر عہدے پر براجمان رہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آج سنا ہے کہ عمران خان آخر کار عدالت میں پہنچ گیا ہے، وہیل چیئر، سیکیورٹی اور ساری ڈرامہ بازی ہو رہی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ جیل بھرو تحریک بھی اور درخواست ضمانت بھی، یہاں ایوان میں بیٹھی پارٹیوں نے جیلیں کاٹی ہوئی ہیں، قربانیاں دی ہیں، مشورہ دوں گا آپ بدھ تک انتظار کریں، دیکھیں کیا ہوتا ہے؟ وزیر دفاع نے کہا کہ صدر مملکت پی ٹی آئی کے ورکر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں، صدر مملکت کو الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں، انہیں اپنے عہدے کا پاس نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے