دنیا

ایران سلمان رشدی پر حملے کرنے والے نوجوان کو ہزارمربع میٹر زمین کا انعام

ایران سلمان رشدی پر حملے کرنے والے نوجوان کو ہزارمربع میٹر زمین کا انعام

تہران: ایران میں امام خمینی کے فتوی پر عمل درآمد کروانے والی فاونڈیشن نے سلمان رشدی پر حملہ کرکے اس کی ایک آنکھ اور ایک بازو کو ناکارہ کرنے والے 24 سالہ نوجوان کو ایک ہزار مربع زرعی زمین بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق سید روح اللہ خمینی کے فتووں کو نافذ کرنے والی فانڈیشن کے سیکرٹری محمد اسماعیل زری نے شیعہ امریکی نوجوان 24 سالہ ہادی معطر کو ایک ہزار مربع زرعی زمین بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ محمد اسماعیل زری نے کہا کہ نوجوان کے حملے کے بعد سلمان رشدی کی حالت اب مردے سے بھی بدتر ہے۔ وہ چلتی پھرتی لاش بن گیا ہے۔ اس لیے نوجوان کو امام خمینی کے فتوے پر عمل کرنے پر انعام سے نواز رہے ہیں –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے