ہر ثقافت کی طرح برصغیر کے کچن کے اپنے مصالحے اور جڑی بوٹیاں ہیں جو صرف کھانوں کا مزہ دوبالا نہیں کرتے بلکہ ان کے کئی طبی فوائد بھی ہیں۔ ایسا ہی ایک اجزا ہلدی ہے ، خاص طور سے ہلدی دودھ جسے زرد مشروب بھی کہا جاتا ہے، اس مشروب کے متعدد فوائد ہیں اور اسے متعدد طبی امراض بالخصوص ورم اور جوڑوں کی تکلیف میں گھریلو ٹوٹکے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ آپ چاہیں تو کچی ہلدی کا استعمال کریں یا پھر ہلدی پاڈر کا، دونوں ہی اینٹی آکسیڈنٹس، اینٹی وائرل، اینٹی بیکٹیریل، اینٹی فنگل، اینٹی کارسنجینک، اینٹی میوٹیجینک اور اینٹی انفلامیٹری ہیں لیکن کچی ہلدی تمام ملاوٹ کے شک و شبہہ سے پاک اور خالص ہوتی ہے اس لئے اس کا استعمال بہتر ہے۔ ہلدی کے چند درج ذیل فوائد قارئین کی خدمت میں پیش ہیں۔