کھیل

بابر اعظم نے پی ایس ایل میں اولین سنچری کا عزم کر لیا

بابر اعظم نے پی ایس ایل میں اولین سنچری کا عزم کر لیا

بابر اعظم نے پی ایس ایل میں اولین سنچری اور ٹیم کو فتح دلانے کا عزم کر لیا،ان کے مطابق ورلڈکپ کا فاتح کپتان بننے کی خواہش ہے۔ نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں بابر اعظم نے کہا کہ پشاور زلمی پی ایس ایل میں میری تیسری فرنچائز ہے، پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ اور 5،6 سال کراچی کنگز کی جانب سے کھیلا جہاں بڑا پیار ملا، اب نئی ٹیم کی مینجمنٹ بھی بہت خیال رکھ رہی ہے، شائقین سے بھی بہت محبت ملی،میری کوشش یہی ہے کہ جو پلانز ہیں ان پر عمل کر کے ٹیم کو فتح دلاں، میں نے پی ایس ایل میں کبھی سنچری نہیں بنائی، ابھی میرا پہلا ہدف سنچری بنانا ہے،میں ورلڈکپ کا فاتح کپتان بھی بننا چاہتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ جدید کرکٹ میں آپ کو اپنے کھیل میں بہتری لانے کی ہمیشہ ضرورت ہوتی ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے