اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر از خود نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے 9 رکنی بینچ تشکیل دیدیا جو کیس کی سماعت کل (23 فروری) سے دوپہر 2 بجے کرے گا۔ 9 رکنی بینچ کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان کریں گے جبکہ بینچ کے دیگر ممبران میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیی خان آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی ،جسٹس جمال خان مندو خیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔ 9 رکنی بینچ از خود نوٹس میں مختلف سوالات کا جائزہ لے گا، عام انتخابات کے حوالے سے آئینی ذمہ داری کس کی ہے؟ عام انتخابات کی ذمہ داری کب اور کیسے ادا کی جائے گی؟