سا ئنس و ٹیکنالوجی

پلینٹ نائن کے گرد 20 تپتے چاند کی موجودگی کا امکان

پلینٹ نائن کے گرد 20 تپتے چاند کی موجودگی کا امکان

کیلیفورنیا: ماہرینِ فلکیات نے چھ سال قبل ہمارے نظامِ شمسی کے کنارے پر ایک پر اسرار نویں سیارے کی ممکنہ موجودگی کے واضح شواہد حاصل کیے تھے۔ لیکن پلینٹ نائن کے نام سے جانی جانے والی اس فرضی دنیا کا ابھی تک مشاہدہ نہیں کیا گیا ہے۔ اب سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ انہوں نے بالآخر ایسا طریقہ کار وضع کر لیا ہے جس سے اس سیارے کو ڈھونڈا جاسکے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پلینٹ نائن 20 تپتے ہوئے چاندوں سے گھرا ہوا سکتا ہے جو اس پر اسرار سیارے کی موجودگی کی تصدیق کے لیے اہم چیز ہوسکتی ہے۔ چاندوں کے تپنے کی وجہ سیارے کی کششِ ثقل کا کھچا (گریویٹیشنل پل) ہے، جس کی وجہ سے ان کی نشان دہی آسانی سے کی جاسکتی ہے اور اگریہ چاند نظر آجائیں تو وہ ماہرین فلکیات کے لیے اس چھپے ہوئے سیارے کا سراغ ہو سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے