پاکستان

صدر نے فنانس (سپلیمنٹری) بل 2023ء کی منظوری دیدی

صدر نے فنانس (سپلیمنٹری) بل 2023ء کی منظوری دیدی

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فنانس (سپلیمنٹری) بل 2023 کی منظوری دے دی۔ صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے فنانس (سپلیمنٹری) بل 2023 کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پیر 20 فروری کی شام قومی اسمبلی میں فنانس (سپلیمنٹری) بل 2023 کو اپوزیشن اراکین کی موجودگی میں کثرتِ رائے سے منظور کیا گیا جسے وفاقی وزیرِ خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیش کیا۔ قومی اسمبلی میں منظوری کے بعد فنانس سپلیمنٹری بل 2023 منظوری کے لیے ایوان صدر بھجوا یا گیا تھا۔ اس ضمن میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی جس کے دوران صدر کی جانب سے بل کی منظوری اور اس کے ایکٹ بننے میں تاخیر کا سبب نہ بننے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے