اسلام آباد: بجلی کے صارفین سے رواں سال 14 روپے 34 پیسے فی یونٹ تک فیول ایڈجسمنٹ چارجز وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملک بھر کے بجلی صارفین سے رواں سال مارچ سے اکتوبر کے دوران بلوں میں اضافی چارچز وصول کیے جائیں گے جس کیلئے وازرت توانائی نے نیپرا کو گائیڈ لائنز بھجوادی ہیں۔ فیول پرائس ایڈجسمنٹ چارجز کا نفاذ سر کلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کا حصہ ہے، جس کی وصولی کیلئے مظوری نیپرا سے لی جائے گی، یکم مارچ سے چارجز کی وصولی شروع ہوگی۔ حکومت کی جانب سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین 10 روپے 34 پیسے فی یونٹ، 201 سے 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے 8 ماہ میں 14 روپے 24 پیسے، کسانوں سے 8 ماہ میں 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ تک سرچارج وصول کیا جائے گا۔