پاکستان

عدلیہ ہی اس وقت عوام کی امیدوں کا مرکز ہے چوہدری پرویز الہٰی

عدلیہ ہی اس وقت عوام کی امیدوں کا مرکز ہے چوہدری پرویز الہٰی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ عدلیہ ہی اس وقت عوام کی امیدوں کا مرکز ہے، امید ہے عدلیہ آئین کی بالادستی کے لیے تاریخی فیصلہ دے گی۔ لاہور میں چوہدری پرویز الہی سے محمودالرشید، جلیل شرقپوری، احمد نواز اور دیگر نے ملاقاتیں کیں، محمودالرشید، جلیل شرقپوری نے ان کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر پھول پیش کیے۔ پرویز الہی نے الیکشن کی تاریخ کے معاملے پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کا خیرمقدم کیا۔ سابق وزیرِ اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں پارٹی رہنماوں، کارکنوں اور عوام کا جذبہ قابل ستائش ہے، حقیقی آزادی اور پاکستان کی ترقی کے لیے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے