پاکستان

4 جج ایک جرنیل یہ 5 کا سازشی ٹولہ ملکی بدحالی کا ذمہ دار ہے مریم نواز

4 جج ایک جرنیل یہ 5 کا سازشی ٹولہ ملکی بدحالی کا ذمہ دار ہے مریم نواز

سرگودھا: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے گند کا ٹوکرا پھینک دیا تو ججز نے اٹھا لیا۔ مریم نواز نے سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کان پک گئے کہ سازش ہوگئی سازش ہوگئی، سازش گھڑی چور کے خلاف نہیں نوازشریف کے خلاف ہوئی، نوازشریف کے خلاف سازش میں 5افراد کا ٹولہ شامل تھا، یہی پانچ کا ٹولہ پاکستان کی بدحالی کا ذمہ دار ہے، ان کا سرغنہ جنرل (ر) فیض حمید تھا۔ مریم نواز نے اس موقع پر بڑی اسکرین پر پانچ افراد کی تصاویر چلا دیں جن میں جنرل (ر) فیض حمید، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس اعجاز الاحسن، ثاقب نثار اور عظمت سعید کھوسہ شامل تھے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے