کھیل

سابق چیئرمین پی سی بی وسیم اکرم سے پرانا حساب چُکتا کرنے لگے

سابق چیئرمین پی سی بی وسیم اکرم سے پرانا حساب چُکتا کرنے لگے

لاہور: سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سے حساب چکتا کرنے کی ٹھان لی۔ تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی پالیسیز پر سخت تنقید کرتے رہے ہیں، اپنی کتاب میں یہ بھی لکھا کہ سفارشی ہونے کی وجہ سے رمیز صرف سلپ میں فیلڈنگ کرتے تھے جبکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 8 میں کراچی کنگز کو مسلسل شکستوں کے بعد حساب چکتا کرنے کا موقع مل گیا ہے۔ کنگز کو اس بار ملتان سلطانز نے اپنے ہوم گرانڈ پر زیر کیا، میچ کے دوران جیت کے امکانات دیکھتے ہوئے مسکراتے نظر آنے والے کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم شکست پر مایوس نظر آئے اور کرسی کو لات ماردی۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھیء وائرل ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے