دنیا

بھارتی میڈیا جعلی ذرائع سے پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں ملوث رپورٹ میں انکشاف

بھارتی میڈیا جعلی ذرائع سے پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں ملوث رپورٹ میں انکشاف

برسلز: پاکستان کے خلاف جعلی ذرائع سے فیک نیوز چلانے والے بھارتی میڈیا کا مکروہ کردار پھربے نقاب ہوگیا۔ یورپی یونین میں فیک نیوز کے حوالے سے کام کرنے والے تحقیقی ادارے ای یو ڈس انفو لیب کی نئی رپورٹ جسے بیڈ سورس کا نام دیا گیا ہے کے مطابق بھارتی نیوز ایجنسی ایشین نیوز انٹرنیشنل (اے این آئی) پاکستان کے حوالے سے اپنی خبروں میں مسلسل ان صحافیوں، تنظیموں اور بلاگرز کا حوالہ دیتی ہے جو وجود ہی نہیں رکھتے۔ تمام جعلی نیٹ ورکس کو اے این آئی دہلی کے سریواستا گروپ کے ذریعے سے چلاتا ہے۔ یہ گروپ گزشتہ 15 برسوں سے جعلی این جی اوز، تھنک ٹینکس اورجعلی میڈیا ہاسز کے ذریعے پاکستان کیخلاف زہریلے پروپیگنڈے میں ملوث ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے