سا ئنس و ٹیکنالوجی

گوگل کا میجک اریزر آپشن اب تمام اسمارٹ فون کےلیے دستیاب

گوگل کا میجک اریزر آپشن اب تمام اسمارٹ فون کےلیے دستیاب

لاس اینجس: گوگل نے سیلفی اور تصاویر میں فالتو اشیا اور تفصیلات ہٹانے والا ایک دلچسپ آپشن میجک اریزر کے نام سے پیش کیا ہے جو مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر کام کرتا ہے۔ یہ آپشن اب گوگل پکسل 6 فون کی سیریز میں دستیاب ہے اور آپ کی تصاویر کو غیرضروری اور کھٹکتی ہوئی تفصیلات اور اشیا سے پاک کرتا ہے۔ تاہم یہ کام مشین لرننگ کی بنیاد پر ہوتا ہے اور صرف ایک سوائپ سے ہی یہ کام ہوجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صارفین نے اسے بہت پسند کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ خود گوگل کا اے آئی پروگرام سیلفی یا تصاویر میں فالتو اشیا کی نشاندہی کرتا ہے اور آپ کی تصاویر کو بہتر اور پوسٹ کرنے کے قابل بناتا ہے۔ اس طرح اب کوئی آپ کی تصویر کو خراب نہیں کرسکتا ہے اور یادگار لمحات کو بہتر انداز میں محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے