تازہ ترین

پی ٹی آئی کے صرف 100 لوگوں نے گرفتاری دی اس میں سے بھی 80 فیصد رہائی چاہتے ہیں رانا ثنا

پی ٹی آئی کے صرف 100 لوگوں نے گرفتاری دی اس میں سے بھی 80 فیصد رہائی چاہتے ہیں رانا ثنا

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں صرف سو سے زائد افراد نے گرفتاری دی اور اس میں سے بھی 80 فیصد کہتے ہیں ہمیں چھوڑ دو، پہلے دور دراز کی جیلیں بھریں گے اس کے بعد لاہور اور پنڈی کی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک میں کل ملا کر سو سوا سو افراد ہیں ان میں سے بھی اسی فیصد کہتے ہیں کہ ہمیں چھوڑ دیں، تمام افراد کو تیس تیس دن کے لیے نظر بند کیا گیا ہے، آپ جیل میں جانا چاہتے تھے تو آپ کو جیل بھیج دیا، آپ کو جیلوں کی سیر کرارہے ہیں تاکہ آپ جیلوں کے حالات سے واقف ہوجائیں، پہلے دور دراز کی جیلیں بھریں گے اور اس کے بعد لاہور اور پنڈی کے شہروں کی جیلیں بھری جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے