پاکستان

راجن پور حلقہ این اے 193 ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

راجن پور حلقہ این اے 193 ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

راجن پور / اسلام آباد: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے میدان مار لیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور میں ضمنی انتخابات میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی تاہم ایک پولنگ اسٹیشن پر ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ کو تھوڑی دیر کیلیے روکا بھی گیا تھا، جس کے بعد وہاں اضافی وقت دیا گیا۔ راجن پور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 194 تحریک انصاف کے ایم این اے سردار جعفر لغاری کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے