اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اقدام قتل کی دفعہ کے تحت درج مقدمے میں عمران خان کی کیس کی سماعت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے آج حاضری سے استثنا منظور کرتے ہوئے ضمانت میں ایک دن کی توسیع کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کے روبرو لیگی رہنما محسن شاہ نواز رانجھا کی مدعیت میں توشہ خانہ ریفرنس فیصلے کے بعد احتجاج کے تناظر میں اقدام قتل کی دفعہ کے تحت درج مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عمران خان کے وکیل بابر اعوان اور علی بخاری پیش ہوئے۔ وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کل اسلام آباد آئیں گے۔ اس موقع پر عدالت میں عمران خان کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست دائر بھی دائر کردی گئی، جس میں کل عدالت میں پیشی سے متعلق سکیورٹی اقدامات کی استدعا کی گئی۔