تجارت

مہنگائی کیخلاف ہڑتال سندھ کے مختلف شہروں میں کاروبار بند

مہنگائی کیخلاف ہڑتال سندھ کے مختلف شہروں میں کاروبار بند

تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد کراچی میں بلدیہ ٹاون، اتحاد ٹاون اور اطراف کے علاقوں میں دکانیں اور کاروبار بند ہے۔ مذہبی جماعت کی جانب سے بلدیہ قائم خانی کالونی سے اورنگی ٹاون جانے والی سڑک پر احتجاج کیا جا رہا ہے، احتجاجی مظاہرین نے ٹائر جلا کر اور رکاوٹیں کھڑی کر کے روڈ بند کر دیا ہے۔ کراچی کے علاقے کھارادر، برنس روڈ، اولڈ سٹی ایریا میں کہیں کہیں ہوٹل بند ہیں جبکہ سڑکوں پر پبلک و پرائیویٹ ٹرانسپورٹ بھی کم نظر آ رہی ہے۔ ادھر نواب شاہ میں چکرا بازار، مارکیٹ روڈ، سکرنڈ روڈ، قاضی احمد شہر میں بھی دکانیں بند اور ٹریفک معمول سے کم ہے۔ سجاول میں پبلک پارک، مین بس اسٹاپ سمیت تجارتی مراکز، ہوٹل اور پیٹرول پمپس بند ہیں۔ دادو میں شاہی بازار، اسٹیشن روڈ، موبائل مارکیٹ اور دیگر مقامات پر کاروبار بند ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے