دنیا

سری لنکا کی مشکلات میں کمی ورلڈ بینک نے 400 ملین ڈالر دیدیے

سری لنکا کی مشکلات میں کمی ورلڈ بینک نے 400 ملین ڈالر دیدیے

کولمبو: دیوالیہ کرجانے والے ملک سری لنکا کے 3 نجی بینکوں کو ورلڈ بینک نے 400 ملین ڈالر کا قرض دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ بینک نے سری لنکا میں 3 نجی بینکوں کو لائف لائن کے طور پر 400 ملین ڈالر کا قرضہ دیا ہے تاکہ ملک میں ضروری خوراک اور ادویات درآمد کی جا سکیں۔ ورلڈ بینک کا یہ قرض اس کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن نے سری لنکا کے تین نجی بینکوں کمرشل بینک آف سیلون، نیشنز ٹرسٹ بینک اور سمپت بینک کو دیا ہے۔ اس قرض سے دیوالیے کے شکار ملک کو خوراک اور ادویات درا?مد کرنے میں کچھ ا?سانی ہوجائے گی لیکن معاشی و مالی بحران برقرار رہے گا جس کے لیے وہ ا?ئی ایم ایف کے 2.9 بلین ڈالر کے بیل ا?و?ٹ پیکیج کی راہ تک رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے