تازہ ترین

توشہ خانہ فوجداری کیس عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

توشہ خانہ فوجداری کیس عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس کے فوجداری کارروائی کیس میں پی ٹی ا?ئی چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ عمران خان کے وکیل علی بخاری اور الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن عدالت پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی۔ سماعت کے ا?غاز پر عمران خان کے وکیل نے پیشی کے لیے پانچ دن کی مہلت دینے کی استدعا کی تھی۔ وکیل علی بخاری اور الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ وکیل علی بخاری نے کہا کہ آپ الیکشن کمیشن کے وکیل ہیں اور وکیل ہی رہیں، ترجمان نہ بنیں، عمران خان کچھ دیر پہلے لاہور سے نکل پڑے ہیں۔ عمران خان نے جوڈیشل کمپلیکس کی دو عدالتوں میں پیش ہونا ہے اس لیے عمران خان آج اس عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے