لندن: مختلف کمپنیوں نے صارفین کو راغب کرنے کیلیے شوگر فری، ڈائٹ مشروبات اور مصنوعی مٹھاس والی اشیائے خوردونوش پیش کی ہیں اور اب ان کیباریمیں انکشاف ہوا ہے کہ وہ امراضِ قلب اور فالج کی وجہ بن سکتی ہیں۔ ایک سروے میں مصنوعی مٹھاس کا مفصل طبی جائزہ لیا گیا ہے تاہم، ان میں سے بطورِ خاص اریتھریٹول کا مطالعہ کیا گیا ہے۔ یہ ایک قدرتی شکروالی الکحل ہے جو بعض پھلوں اور سبزیوں میں پائی جاتی ہے۔ تاہم انسانی جسم میں بھی قدرتی طور پر اس کی معمولی مقدار موجود یوتی ہے یا بنتی رہتی ہے۔ یہ شکر کے مقابلیمیں 70 فیصد میٹھی ہوتی ہے لیکن شکر کے مقابلے میں اس میں حراروں (کیلوریز) کی تعداد صرف 6 فیصد ہوتی ہے۔