ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے زلزلہ متاثرین کے لیے کہا ہے کہ ہم اپنی رات کو اپنے دن کے ساتھ ملا کر کام کریں گے اور اللہ کے حکم سے اپنا وعدہ ضرور نبھائیں گے۔ سوشل میڈیا اکاونٹ پر ترک صدر نے لکھا کہ ہم یقینی طور پر اپنے شہریوں کو آرام دہ، محفوظ اور جدید عمارتیں بنا کر دیں گے جہاں وہ سکون سے رہ سکیں۔ اس کے علاوہ ترک صدر نے گزشتہ روز پریس بریفنگ میں ملک کے جنوبی علاقے کی تعمیر نو کا عہد کیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے کہا کہ ملبہ ہٹانے کا کام مکمل ہونے کے بعد تعمیر نو اور بحالی کا کام شروع کر رہے ہیں۔