بیجنگ: چین نے قرض فراہم کرنے والے ممالک اور اداروں کی اجارہ داری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر ممالک کی ابتر معاشی صورت حال کی ذمہ دار ایک ترقی یافتہ ملک کی مالیاتی پالیسیاں ہیں۔ ان کا خیالات کا اظہار چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماوننگ نے عالمی خبر رساں ادارے بلوم برگ کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کیا۔ ان سے پاکستان کے قرضے معاف کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا تھا۔ خیال رہے کہ موڈیز اور فچ کے مطابق پاکستان پر جون تک 7 بلین ڈالر کا قرض واجب الادا ہے جس میں چین کا قرضہ بھی شامل ہے۔