سا ئنس و ٹیکنالوجی

انسانی جسم میں خلیات چھاپنے والا بائیو پرنٹر

انسانی جسم میں خلیات چھاپنے والا بائیو پرنٹر

سڈنی: سائنسدانوں نے تھری ڈی پرنٹنگ کو ایک درجہ آگے بڑھاتے ہوئے ایسا نرم پرنٹر بنایا ہے جو انسانی اعضا پر براہِ راست خلیات چھاپ سکتا ہے۔ یونیورسٹی آف نیو ساتھ ویلز (یواین ایس ڈبلیو) کے ماہرین کا روبوٹ جسم کے اندر انسانی بافتوں اور اعضا پر خلیات چھاپ سکتا ہے۔ اگرچہ دل کی بافتیں، حیاتیاتی اجزا اور معدے کے پیوند چھاپنے والے بایوپرنٹنگ روبوٹ پر ایک عرصے سے کام جاری ہے لیکن اب تک کوئی بڑی کامیابی نہیں ملی تھی۔ یہ ایک چھوٹا اور لچکدار روبوٹ بازو ہے جسے اینڈواسکوپ کی طرح بدن میں داخل کیا جاسکتا ہے۔ روبوٹ نظام باومٹیریل کو براہِ راست ٹشوز اور اعضا پر ڈالتا ہے۔ تاہم ابھی اس کی آزمائش نہیں کی گئی ہے بلکہ ماہرین نے اس عمل کو ممکن قرار دینے والا نمونہ بنایا ہے جسے ثبوتِ عمل (پروف آف کانسیپٹ) کہا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے