اسلام آباد: پاکستان میں دہشتگردی کا نیٹ ورک چلانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کو 7 سال مکمل ہوگئے۔ بھارتی نیوی کا حاضر سروس کمانڈرکلبھوشن سدھیر یادیو حسین مبارک پٹیل کے نام سے پاکستان میں دہشتگردی کا نیٹ ورک چلا رہا ہے۔ کلبھوشن کو پاکستانی ایجنسیوں نے 3 مارچ 2016 کو چمن کے علاقے ماشخیل سے گرفتار کیا تھا۔ بھارت کا 53 سالہ جاسوس ہ کلبھوشن یادیو 2003 سے بھارتی ایجنسی را کے لئے پاکستان میں منظم دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث تھا۔ کلبوشن 2003 میں ایران کی بندرگاہ چاہ بہار میں جعلی پاسپورٹ پر داخل ہوا اور اسکریپ کے کاروبار کی آڑ میں بلوچ علیحدگی پسندوں کا نیٹ ورک منظم کیا۔ پاکستانی ایجنسیوں نے 9 سال کی کوششوں کے بعد کلبھوشن کو ٹریپ کیا۔