تازہ ترین

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو ترقیاتی پراجیکٹس کے افتتاح سے روک دیا گیا

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو ترقیاتی پراجیکٹس کے افتتاح سے روک دیا گیا

لاہور ہائی کورٹ نے نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کو ترقیاتی پراجیکٹس کے افتتاح سے روک دیا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے شہری ہارون فاروق کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے رمضان المبارک میں بیکریوں کو رات میں مزید ایک گھنٹہ کھلا رکھنے کی مہلت دینے کی استدعا مسترد کر دی جبکہ چیئرمین پلاننگ کمیشن کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے چیف سیکریٹری پنجاب اور چیئرمین پی این ڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ عدالت نے فصلوں کی باقیات سے متعلق جدید مشینری کے بجٹ کو روکنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جبکہ محکمہ واپڈا کو لاہور میں درخت کاٹنے سے بھی روک دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے