تازہ ترین

میں سب سے بات اور سمجھوتہ کرنے کو تیار ہوں عمران خان

میں سب سے بات اور سمجھوتہ کرنے کو تیار ہوں عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں سب سے بات اور سمجھوتہ کرنے کو تیار ہوں۔ ویڈیو خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ مجھ پر حملہ ہوا ملک کے خاطر میں وہ بھی معاف کرنے کو تیار ہوں، آج جہاں پاکستان کھڑا ہے سب کو اکٹھا ہونا پڑے گا۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے پی ڈی ایم رہنماں کو این آر او دینے کا کہا تھا، میں عوام کا پیسہ چوری کرنے والوں کو این آر او نہیں دے سکتا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری لانے کے لیے عدلیہ میں ریفارمز کی ضرورت ہے، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ سرمایہ اوورسیز پاکستانی ہیں، ہمیں تھوڑے تھوڑے ڈالرز کے لیے ذلیل ہونا پڑتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے