دنیا

امیر ممالک غریب ملکوں کو شیطانی حربوں سے تنگ کررہے ہیں اقوام متحدہ

امیر ممالک غریب ملکوں کو شیطانی حربوں سے تنگ کررہے ہیں اقوام متحدہ

دوحہ: اقوام متحدہ (یو این) کے سیکریٹری جنرل اونتونیو گوتریس نے امیر ممالک کی جانب سے غریب ملکوں پر دبا ڈالے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر ممالک غریب ملکوں کو شیطانی حربوں سے تنگ کررہے ہیں۔ قطر میں ہفتے کے روز غریب ممالک کی ترقی کے حوالے سے ہونے والے سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے اونتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ امیر ممالک شرح سود میں اضافے کیلیے ترقی پذیر اور غریب ممالک پر دبا ڈال رہے ہیں، ان کا یہ اقدام قابل مذمت ہیں۔ سیکریٹری جنرل یو این نے کہا کہ غریب ریاستیں غربت کے بدترین دور سے گزر رہی ہیں اس کے باوجود بھی امیر ممالک کا رویہ درست نہیں ہورہا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امیر ممالک نے صرف اپنے فائدے کیلیے عالمی مالیاتی نظام ڈیزائن کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے